اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج 2023کے انتظامات کے حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور نے حجاز مقدس میں حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں جن میں طواف البیت(سابقہ موسسہ جنوب ایشیا)، مکتب الوکلا اور بس ٹرانسپورٹ کمپنی نقابہ سیارات ، سعودی سول ایوی ایشن گاکا شامل ہیں ۔سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی ، جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب محمد خان، ڈی جی حج ساجد اسدی، ڈائریکٹر مدینہ ضیا الرحمن اور پاکستانی نجی حج سکیم کی تنظیم ہوپ کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاکستانی وفد نے مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ ابتدائی باہمی یادداشت پر دستخط کیے۔
حج انتظامات کے حوالے سے وزارت مذہبی امورکی سرگرمیاں شروع
Jan 14, 2023