اسلام آباد(وقائع نگار) جعلی خبروں کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کی تفصیلات ایوان میں پیش،وزارت آئی ٹی نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ کیے گئے50 فیصد سے زائد اکاونٹس اب تک بلاک نہیں ہوئے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 1315کو مسترد کیا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تحریری طور پرکہا کہ 15ہزار 444 شکایات میں سے 6ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا 7 ہزار 711جعلی لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں، فیس بک پر 614 ل، ٹوئٹر پر 5614 اکاونٹس اب بھی موجود ہیں۔ وزارت کی طرف سے تردید جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احساس نام کا کوئی پروگرام نہیں چل رہاہے بلکہ یہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔ وزیر مملکت قانون وانصاف شہادت اعوان نے ایوان بالا کو بتایاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 364ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ فیول سبسڈی کے لیے 48ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صحت، تعلیم کے علاوہ پیٹرول کے لیے 2 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں یہ رقم 8 مہینوں میں نہیں دی گئی۔364 ارب روپے کا جو ریلیف دیا گیا ہے۔ سینیٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہاحساس ایک چھتری تھی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہاکہ پناہ گاہ کو پاکستان شیلٹر ہوم بنا دیا ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو روٹی سب کیلئے بنا دیا گیا سیاسی طور پر ہمارے منصوبے بدلے جارہے ہیں۔سینیٹر شہادت نے کہا روٹی سب کیلئے آپکا پروگرام ہے آئندہ پناہ گاہ لکھ دیں گے کوئی ایشو نہیں۔