لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلا اے ایف سی فٹسال ریفریز ایم اے کورس کا آج سے فٹبال ہائوس میں آغاز ہوگا،اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر پورفیریو جے برلاس جونیئر کے زیر نگرانی کورس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 25شرکاء کو مدعو کیا گیا ہے،ان میں وسیم حیات،محمد احمد رئوف، دانش اعجاز، اکبر کریم، اسداللہ،عمر اقبال بٹ،احمد طارق،دانیال ممتاز کیانی،ندیم ارشد،زارا اقبال، محمد جنید، سونیا مصطفٰی، طاہر حسین،ابرا احمد خان،صداقت علی خان، حسنین مشتاق،محمد جواد کھوکھر، سکندر زیب،صغرا، عادل ضمیر، محمد فیضان، شبانہ، محمد عمر، راجہ سجاد اور شہباز علی شامل ہیں۔ پورفیریو جے برلاس جونیئر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فٹسال ریفریز کی ایجوکیشن کا موقع ملنا اعزاز کی بات ہے۔
،پہلی بار فٹسال ریفری سیمینار کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ پی ایف ایف خطے میں کھیل کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے،اس عمل کا حصہ بننا میرے لئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے،کورس سے ملک میں فٹبال ریفریز کی کارکردگی کا معیار بہتر ہوگا۔