چیئرمین سینٹ ، وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر پنجاب و دیگر کا گورنر سندھ کو فون ،خیریت دریافت کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، انیس احمد قائم خانی،ڈاکٹر صغیر احمد‘ وزیر اعلی سندھ کے مشیر اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال، ڈاکٹر عاصم حسین ،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بھی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن