بیجنگ (کامرس ڈیسک)چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جمعہ کو کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لو ڈا لیانگ نے متعارف کروایا کہ 2022 میں چین کی غیر ملکی تجارت کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 42.07 ٹریلین یوآن ہو گئی ہے، جو2021 کے مقابلے میں 7.7 فیصد اضافہ ہے اور تاریخ میں ایک نئی ریکارڈ بلندی پر ہے۔ غیر ملکی تجارت نے مسلسل ترقی کو برقرار رکھاہے،’’علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے‘‘ کے نافذ ہونے کے بعد ،پہلے سال میں، چین نے اعلیٰ معیار کے ساتھ آ رسیپ کو لاگو کیا ہے،اور پالیسی ڈیویڈنڈز کے مسلسل اجراء نے علاقائی اقتصادی انضمام کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انٹرپرائزز آرسیپ ٹیرف میں کمی کی پالیسی سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پرجوش نظر آ رہی ہیں، اور کاروباری اداروں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔