گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری ندیم مشتاق وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت کے ارادوں کو ملیامیٹ کردیا عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو بھیج کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ اس ساری سیاسی گیم میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے مستقل کردار کو بھی کریڈٹ جاتاہے جنہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ اب عمران خان اور چوہدری پرویزالٰہی کا اتحاد اپنے سیاسی مخالفین پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت کا جلد ہی خاتمہ کرکے عام الیکشن کروا نے پر مجبور کردیگا۔
پرویز الٰہی نے امپورٹڈ حکومت کے ارادوں کو ملیامیٹ کردیا :ندیم مشتاق
Jan 14, 2023