تین روزہ ہیم ٹیکسٹائل کاکامیابی کیساتھ اختتام 

Jan 14, 2023


کراچی ( کامرس رپورٹر ) تین روزہ ہیم ٹیکسٹائل 2023 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی پاکستان پویلین کیساتھ پاکستان سے نمائش کنندگان کی ایک بڑی تعداد نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پیش کیں جن میں بیڈ شیٹ، ٹاول، کچن لیلن اور دوسری گھریلو ٹیکسٹائل سے متعلق مصنوعات شامل تھیں۔بین الاقوامی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری  نے ہیم ٹیکسٹائل کے ساتھ بہترین آغاز کیاتمام دنیا سے بڑی تعداد میں تجارتی خریداروں نے نمائش میں شرکت کی۔  دنیا بھر سے 120  ممالک سے 2400 سے زائد نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات اس ہیم ٹیکسٹائل 2023   میںپ پیش کیں۔ نمائش کنندگان اور تجارتی خریداروں کی تعداد میں بہترین اضافے کے ساتھ ہیم ٹیکسٹائل نے ہوم اور ہاوس ہولڈ ٹیکسٹائل کی انڈسٹری میں اپنی انفرادیت کو  باقی رکھا ہے۔نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹائل کے دوران نہایت پرجوش اور مصروف نظر آئے۔ فرینکفرٹ میں پاکستان کی کمرشل کونسلر آمنہ نعیم نے بھی ہیم ٹیکسٹائل میں شرکت کی اور پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستانی مصنوعات کو سراہا۔اس سال260   سے زیادہ نمائش کنندگان نے اس نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ٹیکسٹائل کے صنعتکار ہیم ٹیکسٹائل کو  ایک پرکشش پلیٹ فارم مانتے ہیں جہاں وہ نہ صرف اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ ٹرینڈ سیٹنگ مصنوعات کی رو پزیری کے لئے بھی ہیم ٹیکسٹائل کا چناو کرتے ہیں ۔ صنعتکار اپنی نئی آنے والی مصنوعات کو سال کے ابتداء میں تجارتی خریداروں کے لئے پیش کرتے ہیں۔ پاکستان سے اس نمائش میں شرکت کرنے والوں میں کئی بڑی کمنیاں شامل ہیں جن میں نشاط ملز، نشاط چونین، صداقت ٹیکسٹائل، الکرم ٹیکسٹائل اور کئی اور بڑے نام شامل ہیں۔ پاکستان سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتکاروں کی ایک بڈی تعداد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بینر تلے اپنی مصنوعات عالمی منڈی میں پیش کیں۔حبیب کولیکو کے ڈائریکٹر حنین حامد نے  نمائش کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمائش بہت اچھی رہی ہمیں پچھلے ایڈیشن کے مقابلے 40 %   زیادہ تجارتی خریداروں سے ملنے کا موقع ملا۔ ہمیں یوکرین، ساوتھ کوریا،  تیونس اور یورپ سے کئی تجارتی خریدار ملے۔ایم کے سنز کے جنرل منیجر عمران الحق کا کہنا ہے کہ نمائش بہت اچھی تھی اور ہمیں متوقع نتائج ملے۔زمان ٹکسٹائل ملز کے ایکسپورٹ اینڈ مارکیٹینگ ڈائریکٹر بلال قاسم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل بہت بہترین رہی۔ ہمیں اٹلی ، پرتگال اور دنیا کے کئی دوسرے ممالک سے خریدار ملے۔اس نمائش کی ایک بڑی خاص بات یہ بھی ہے کہ انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا اسٹال ہال 9.0   میں لگایا گیا اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے طلباء کے وفد نے بھی نمائش میں شرکت کی۔پاکستان سے تجارتی خریداروں کی ایک بڑی تعداد نے اس نمائش کا رخ کیا۔

مزیدخبریں