گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری نعیم گل کی طرف سے گوجرانولہ چیمبر میں کارپوریٹ کلاس کے الیکشن کیخلاف رٹ دائر کی گئی ۔عدالتی کارروائی میں چوہدری نعیم گل کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ تفصیل سے بتایا کہ کس طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گوجرانولہ چیمبر میں الیکشن سے صرف ایک دن پہلے ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے سپلیمنٹری ووٹر لسٹ نہ صرف متعارف کروائی گئی بلکہ اس پر الیکشن بھی کروا دیا گیا۔جس پر الیکشن کمیشن اور بعد میں ڈی جی ٹی او کو اپیل کرنے پر بھی سپلیمنٹری ووٹر لسٹ کو غیر آئینی قرار نہیں دیا گیا۔ اور بعد میں فیڈریشن آف پاکستان کو اپیل کرنے پر بھی ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔جس پر عدالت نے کہا متعلقہ پارٹیوں کو 22 جنوری کو عدالت میں ریکارڈ سمیت حاضری کے نوٹس جاری کردئے ۔
گوجرانولہ چیمبر میںکارپوریٹ کلاس الیکشن کیخلاف رٹ دائر،فریقین کو نوٹس
Jan 14, 2023