کراچی (کامرس رپورٹر )پنجاب حکومت تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 450سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس40800پوائنٹس سے کم ہو کر 40300پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 81ار ب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ67.28 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکار ہو گئی ،منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا اور انڈیکس 5بالائی حدیں گنوا بیٹھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 480.44پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40803.89پوائنٹس سے گھٹ کر40323.45 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 201.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15097.51پوائنٹس سے کم ہو کر14896.33 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27563.87پوائنٹس سے کم ہو کر27217.43 پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 65کھرب6 ارب83لاکھ 34 ہزار154روپے سے گھٹ کر 64 کھرب 24 ارب 20 کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار 150 روپے رہ گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 17کروڑ32 لاکھ 64ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 5ارب روپے مالیت کے 17کروڑ54لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 324کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،218میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار لے لحا ظ سے حیسکول پیٹرول 2کروڑ51لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ14لاکھ ،پاک پیٹرلیم 1کروڑ29لاکھ ،سمٹ بینک 97لاکھ33ہزا ر اور سنر جیکو پاک 75لاکھ46ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے بھائو میں166.66روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 238.91روپے ہو گئی اسی طرح 10.71روپے کے اضافے سے سورج کاٹن کے حصص کی قیمت 153.90روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میض کے بھائو میں511.03روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 8410.00روپے ہو گئی اسی طرح 200.00روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5650.00روپے پر آ گئی ۔
اسٹاک مارکیٹ مندی کی شکار،انڈیکس 480پوئنٹس کم ہو گئے
Jan 14, 2023