گکھڑمنڈی(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راہوالی کے سابق سینئر ٹیچر ممتاز عالم دین جماعت اسلامی کے راہنما علامہ الیاس اظہر الازہری کی اہلیہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں مرحومہ کو وحیدکالونی کوٹ شاہاں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی و مقامی راہنمائوں کے علاوہ عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔