چنیوٹ،بہاولپور،وزیرآباد میں آٹے کی قلت،مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلیاں


چنیوٹ‘ بہاولپور‘ وزیر آباد (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) چنیوٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج بن گئی  دفتر جماعت اسلامی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی مین جھنگ روڈکی ٹریفک بلاک تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری غربت اور آٹے کی لمبی قطاروں میں شہریوں کو زلیل کرنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ضلعی دفترجماعت اسلامی جھنگ روڈ چنیوٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گی جس میں سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور مین جھنگ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندہو گیا ریلی میں جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ کے امیر چوہدری محمد اسلام خان، لیاقت مغل ایڈووکیٹ، عالمگیر، طاہر قدیر،قاسم ریاض، آصف ملک، مرزا طیب، فراز ولہ رائے اور فضل ہرل سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد اسلام نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روز گاری کرپشن نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا آٹا، چینی، گھی، چکن ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوکر رہے گی۔ بہاول پور  میں سراج الحق کی کال پر مہنگائی بے روزگاری آٹے کی قلت اور عوامی مسائل سے مسلسل نظر اندازی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  دفتر جماعت اسلامی سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی گئی مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار پی پی 254 سید ذیشان اختر  ملک کامران نصراللہ خان ناصرنے کی مظاہرہ میں جماعت اسلامی کے ارکان وکادکنان نے شرکت کی مظاہرین نے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی پی  تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت نے چھ سات ماہ میں ہی عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں۔ حکمران ٹولہ مسائل سے لاتعلق، عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی بہاولپور و امیدوار پی پی 253 نصراللی خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں نے معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے قرضوں پر اکتفا کیا اور ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی وزیرآباد کے زونل امیرحافط فرحان منیر بٹ ،سٹی صدر جاوید مغل نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے 14طبق روشن کردیئے ،عوام پر فاقوں پر مجبور ہیں عوام آٹا حکمران مفادات کے لئے دست وگریباں ہیں ۔بحرانوں سے لوگ زندہ لاشیں بن گئے ہیں جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرسکتی ہے وہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی ،بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر صابر حسین بٹ ،ندیم نور حسین ،رانا عقیل احمد ،عامر ،عتیق مہر،عثمان غنی،فیصل مجید ،تحسین زیدی سمیت متعدد ذمہ داران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن