چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس، عمران خان کی آواز پر لبیک

Jan 14, 2023 | 11:24

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس,  اسمبلی تحلیل کی ایڈوانس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا , نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا۔ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں۔ خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے . آئندہ بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ قانون آور آئین کے تحت کام کیا ہے ۔ اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ  مشاورت سے تشکیل پائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان۔صوبائی وزراء میاں محمودالرشید۔سردار حسنین بہادر دریشک۔صوبائی مشیر عامر سعید راں۔ایم پی اے یوسف بادوزئی۔اکبر خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی

مزیدخبریں