مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہےکہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے۔لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہباز صاحب حکومتی امورمیں مصروف ہیں اور مریم نواز کی تقرری سے تنظیم نو میں بہتر آئےگی۔ایک سوال پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، میاں صاحب کوتنخواہ لینے پر نااہل کیاگیا،اس حساب سے عمران کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرناچاہیے۔