35 لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہونے کے باوجود ضلعی سطح پر بحرانی کیفیت

لاہور( این این آئی)پنجاب کے سرکاری گوداموں میں35 لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہونے کے باوجود ضلعی سطح پر بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی،محکمہ خوراک ضلعی سطح پر گندم کی منصفانہ تقسیم میں بری طرح ناکام ہے جس کی وجہ سے کئی اضلاع کو گندم کی قلت کا سامنا ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔بتایا گیاہے کہ ضلعی سطح پر گندم کی قلت کے حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ خوراک کو شکایات موصول ہوئی ہیںجس پر نوٹس لیتے ہوئے ضرورت سے زیادہ گندم رکھنے والے اضلاع کو گندم کمی کاسامنا کرنے والے اضلاع کی مدد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈائریکٹر خواک کے مراسلے کے مطابق سرپلس اضلاع 25 فیصد تک گندم قلت والے اضلاع کو فراہم کرسکیں گے ۔اس حوالے سے کمشنر ز، ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن