سرگودھا: این اے 82 میں ہارون پراچہ تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

Jan 14, 2024

سرگودھا (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 میں ہارون احسان پراچہ کو اپنا پارٹی امیدوار نامزد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 کو زیر التواء رکھا تھا جس پر گزشتہ روز نشانات کی الاٹمنٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 پر ہارون احسان پراچہ کو پارٹی امیدوار نامزد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ سرگودھا سے قومی اسمبلی کے دیگر حلقوں میں حلقہ این اے 83 سے اسامہ احمد میلہ، حلقہ این اے 84 سے شفقت عباس اعوان ایڈوکیٹ،حلقہ این اے 85 سے خداداد کلیار ایڈووکیٹ اور حلقہ این اے 86 سے مقداد علی شفقت بلوچ تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں