این اے 32 پشاور کا ٹکٹ شیر افضل مروت کو نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی

Jan 14, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 32 پشاور کا ٹکٹ شیر افضل مروت کو نہیں دیا گیا، اس حلقے سے آصف خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت شیر افضل کی پشاور سے الیکشن لڑنے پر رضا مند نہیں تھی اس حوالے سے شیر افضل مروت نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے آبائی حلقہ این اے 41 لکی مروت کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہاکہ مجھے انتخابی معرکے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر اور لکی مروت کے لوگوں پر اعتماد کیا ہے۔

مزیدخبریں