شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی ا ے امیدوار برائے این اے115اور پی پی 141 عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو ن لیگ کی وجہ سے ہی وفاقی وزیر خارجہ کا عہدہ ملاتھا آج وہ محسن کش بن کر ن لیگ کی مخالفت پر اتر آئے ہیں اور اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں میثاق جمہوریت ہوا تھا جس کی ہم قدر کرتے ہیں ان خیالات کاا ظہا رانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا جب بھی مشکل وقت آیا تو میں نے نواز شریف ، کلثوم نواز کا مکمل ساتھ دیا تھا اور مشرف آمریت میں جیلیں کاٹی پولیس کی لاٹھیاں برداشت کیں مگر میں اپنے قائدین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہا انہوں نے کہاکہ میری زندگی تک وفا شریف خاندان کے ساتھ ہے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ 9مئی کے ملزمان پاکستان کے مخالف ہے ان کو فوری طو رپر قرار واقعی سزائیں ملنی چاہئے بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانون میں بداخلاقی کا کلچر پیدا کیا جس کی وجہ سے آج سیاسی ماحول خراب ہو رہا ہے ۔