گجرات، 5 بھائی انتخابی میدان میں، ایک حلقہ کیلئے 3 مدمقابل ہوں گے

گجرات (نامہ نگار) حالیہ الیکشن میں گجرات میں پانچ بھائی بھی سیاسی میدان میں نہ صرف ایک ساتھ اتر آئے بلکہ بڑی جماعتوں کے ٹکٹ حاصل کر نے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔ گجرات کے علاقہ کوٹلہ ارب علی خان کے ان5  بھائیوں پر ن لیگ ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت مہربان دکھائی دینے لگی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62گجرات پر سابق ایم این اے و ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری عابد رضا، صوبائی حلقوں پی پی 28 پر چوہدری شبیر کوٹلہ، پی پی 33 سے چوہدری تنویر کوٹلہ کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دئیے۔ اسی طرح انہیں کے بھائیوںچوہدری نعیم رضا کوٹلہ کو ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کو پی ٹی آئی نے پی پی 28 سے ٹکٹیں جاری کر دیں، یوں صوبائی حلقہ پی پی 28 سے تینوں بھائی چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم رضا، چوہدری شاہد رضا ایم پی اے کی ایک نشست کیلئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...