غیر قانونی افغا نوں کی واپسی جاری، مجموعی تعداد 4لاکھ67ہزارہوگئی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) غیر قانونی افغا نیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری پاکستان سے واپس وطن جانے والے افغانیوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ  67 ہزار  ہوگئی  مزید 796  واپس جانے والے افغانیوں میں 217مرد، 207خواتین اور 372بچے شامل پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔  مزید 796 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،  افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 55 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل ہوئی ، حکومت  پاکستان کی  کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن