پاکستان، چین ایک دوسرے سے سیکھیں، مفادات کی بنیاد پر تعاون مزید بڑھائیں: چینی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں چین کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان عالمی برادری کے دو اہم ممالک ہیں۔ انصاف کے تحفظ اور تعاون‘ ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے سیکھیں۔ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید فروغ دیں۔ جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا کہ مساوی اور منظم‘ عالمی کثیر قطبیت کے قیام اور مشترکہ خوشحالی‘ جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دیں۔ دس سالوں میں چین نے دنیا کے 150 ممالک اور 30 سے زیادہ عالمی اداروں کے ساتھ 200 سے زیادہ بی آر ٹی منصوبے کی مشترکہ تعمیر کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن