اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے نائب وزیرخارجہ برائے انتظامیہ اور وسائل رچرڈ آر ورما نے اسرائیل، اردن، عراق اور پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد میں، ڈپٹی سکریٹری ورما نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ مفادات اور باہمی تعاون کے وسیع شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستانی حکام، بین الاقوامی تنظیموں اور ہم خیال شراکت داروں سے ملاقاتیں کیں تاکہ افغانوں کی مدد کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا جا سکے جو پہلے امریکی حکومت کے ساتھ یا اس کی جانب سے کام کر چکے ہیں۔ ڈپٹی سکریٹری نے کمزور آبادیوں کے تحفظ اور ان اہل افغانوں کی آبادکاری میں سہولت فراہم کرنے میں ہمارے باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی سکریٹری آروما نے کاروباری رہنماؤں سے ان طریقوں پر تبادلہ خیال کیاجن میں امریکہ اقتصادی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے تاکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے بہتر تعلقات کے ذریعے ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کی حمایت کی جا سکے۔