سانحہ 9مئی، پولیس کا اشتہاری ملزموں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل کا فیصلہ 

 لاہور (آئی این پی ) سانحہ 9 مئی کے سنگین مقدمات میں نامزد اشتہاریوں کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر لاہور پولیس نے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ اشتہاریوں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کوروکنے کی استدعا کی جائیگی۔ پولیس حکام کے مطابق اسلم اقبال، مسرت چیمہ ، جمشید چیمہ کے کاغذات منظور کیے گئے، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے کاغذات بھی منظور ہوئے۔ اشتہاری ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے۔ دوسری جانب کاغذات منظوری کے بعد اشتہاریوں کو بھی پارٹی ٹکٹ دیدیا گیا، کاغذات منظورہونے پر پی ٹی آئی نے اشتہاری میاں اسلم اقبال کو ٹکٹ دیا،  اشتہاری غلام محی الدین دیوان بھی پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی نے اشتہاری کرامت کھوکھر کو بھی ٹکٹ دیدیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...