تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:محمود صادق دھوتھڑ

Jan 14, 2024

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سمپسن پروگرام منعقد کرایا گیا۔ جس کی میزبانی کے فرائض سی او مسلم انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی محمود صادق دھوتھڑ اور پرنسپل ادارہ ہذا محمد بلال نے سر انجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دیگر مہمان جن میں ڈاکٹر محمد یاسر علی، ڈاکٹر یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر یوسف ، پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق ودیگر نے نمایاں شرکت کی۔ ڈاکٹر اظہر رسول نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا طالب علم ہمارا سرمایہ ہیں تعلیم میں دلچسپی لیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ترقی کریں۔انہوں نے مسلم انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی کے سی ای او کو ادارہ میں کی جانے والی تعلیمی اصلاحات پر سراہا۔ سی ای او مسلم انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم جیسی بنیادوں پر کام کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں