گوجرانوالہ: ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پرشادی ہالزکوجرمانے

Jan 14, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد فیاض احمد موہل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز وسپیشل مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر کے میرج ہالز کے خلاف کارروائی کی گئی، ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے شادی ہال الکرم مارکی کو اسسٹنٹ کمشنر(صدر)میاں توصیف حسن نے 1لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر (وزیر آباد)محمد سلیم آسی نے مختلف مارکیوں اور میرج ہالز پر چھاپے مارے خلاف ورزی پر ایڈین اور میموری مارکیز کو 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

مزیدخبریں