اسلام آباد(آئی این پی+نمائندہ نوائے وقت ) ڈرائیورز کیلئے ویزہ شرط کے معاملے پر پاک افغان طورخم بارڈر ایک بار پھر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز پر ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، ویزہ پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا۔ افغان ڈرائیورز ویزا پاسپورٹ کی شرط سے استثنا چاہتے ہیں، دوسری جانب افغان حکام نے بھی ویزہ شرط کے خلاف احتجاجا پاک افغان بارڈر کو بند کردیا۔
افغان ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط، پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا
Jan 14, 2024