گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 78انجینئر خرم دستگیر خان، امیدوار پی پی 61 عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اورقائد عوام میاں نواز شریف لازم و ملزوم ہیں۔تین مرتبہ کے منتخب وزیر اعظم میاں نوازشریف پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔الیکشن میں منتخب ہوکر ہمیشہ کی طرح عوامی مسائل حل کریں گے ،قوم نااہل ٹولے کے ساڑھے تین سالہ سیاہ دور حکومت کو کبھی نہیں بھولے گی ،انہوں نے اپنی نالائقی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچا ایمن آباد روڈ شادمان ہائوس میں مرحوم رانا ظہور الحق کی فیملی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رانا عمران الحق، رانا عرفان الحق و رانا فیملی نے آئندہ الیکشن میں خرم دستگیر خان اور عمران خالد بٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر مومن عمران میر، رانا حمزہ عمران، رانا مصطفی عمران، رانا ہاشم عرفان، رانا عبدالرحیم عرفان، حرم معظم بٹ، رانا وقار احمد، موحد شاہد بٹ، حمزہ شاہد بابر، ابوبکر معظم بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔دوسری طرف مسلم لیگ( ن) کے پی پی 63سے امیدوار توفیق بٹ کے حق میں امیدوار عمر اسلم کمبوہ دستبردار ہوگئے،اس موقع پر انجینئر خرم دستگیر خان اور غلام دستگیر خان نے کہا کہ توفیق بٹ کی جماعت کیلئے بھرپور خدمات ہیں لہٰذا تمام کارکن توفیق بٹ کی حمایت کریں۔
پاکستان کی ترقی اورنواز شریف لازم و ملزوم ہیں:خرم دستگیر خان
Jan 14, 2024