سونا مزید 950روپے تولہ  مہنگا 

کراچی ( کامرس رپورٹر ) ہفتہ کے دن سونا مزید مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 950روپے کے اضافے سے217450روپے کا ہو گا جبکہ 10گرام سونا 874روپے بڑھ کر 186428روپے ہوگیا اسی طرح 10گرام 22قیراط سونا 170893روپے پر جا پہنچا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12 ڈالرکے اضافے سے 2068ڈالر ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن