پیاز کی برآمدی قیمت میں 130روپے  کلو اضافہ‘   سستا ہونے کا امکان

Jan 14, 2024

اسلام آباد(نیٹ نیوز) ملکی سطح پر پیاز کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزارتِ تجارت نے پیاز کی برآمدی قیمت میں 130 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔ وزارت تجارت نے ایکسپورٹرز کو پیاز 210 روپے کے بجائے 340 روپے میں باہر بھیجنے کی ہدایت کردی۔ وزارت تجارت نے اپنے نوٹیفکیشن میں پیاز ایکسپورٹرز کیلئے پیشگی رقم لانے کی شرط بھی عائد کردی ہے۔وزارت تجارت کے اس فیصلے سے مقامی سطح پر پیاز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں