تائیوان ہمارا اندرونی معاملہ، امید ہے بین الاقوامی برادری ون چائنا پالیسی کی حمایت کرے گی: چینی ترجمان

Jan 14, 2024

 بیجنگ( نوائے وقت رپورٹ)  تائیوان میں انتخابات کے تنائج پر چینی وزارت خارجہ کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا سوال چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ تائیوان میں جیسی بھی تبدیلی آئے، دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان اسکاحصہ ہے اس میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی۔ چینی حکومت کا ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسندی، "دو چین" اور "ایک چین، ایک تائیوان" کی مخالفت کرنے کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ اور ون چائنا کے اصول کو برقرار رکھنے پر بین الاقوامی برادری کا مروجہ اتفاق رائے اور اس اصول کی دیرینہ اور زبردست پابندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ون چائنا کا اصول تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے ٹھوس بنیاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری ون چائنا اصول پر عمل پیرا رہے گی، اور چینی عوام کی "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت کرنے اور قومی اتحاد کے حصول کے لیے کوشش کرنے کے منصفانہ مقصد کو سمجھے گی اور اس کی حمایت کرے گی۔

مزیدخبریں