اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تائیوان میں انتخابات سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ تائیوان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی مستقل‘ واضح اور اصولی ہے۔ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تمام ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیتا ہے۔