راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار الیکشن: سید انتظار مہدی شاہ صدر، راجہ شاہد ظفر سیکرٹری منتخب

Jan 14, 2024

راولپنڈی+اسلام آباد (جنرل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 کے لئے سید انتظار مہدی شاہ آئندہ سال کے لئے صدر، راجہ شاہد ظفر سیکریٹری اور رستم نذیر فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے انتخابات میں مجموعی طور پررجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4910تھی جن میں 741 ریگولر ووٹر اور 4169 لائف ٹائم ووٹر تھے تاہم گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں 2675 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ لائبریری سیکریٹری اور آڈیٹر کی نشست کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کی 10 نشستوں پر 3 خواتین سمیت تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں سینئر وکیل اظہر محمود مغل کی سربراہی میں راجہ ناصر محمود، راجہ شفاعت خان،راجہ شہزاد جاوید اور واصف علی چوہدری پر مشتمل الیکشن بورڈ نے انتخابی عمل کی نگرانی کی الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعد انتظار مہدی شاہ 1467 ووٹ لے کر پہلے اور واصف علی چوہدری 1182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے نائب صدر کی ایک نشست پر غلام علی صدیقی 1233 ووٹ لے کر پہلے، نزہت سردار 971 ووٹ لے کر دوسرے اور شہناز بیگم 456 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں سیکریٹری کی نشست پر راجہ شاہد ظفر  1516 ووٹ لے کر پہلے، راجہ ثاقب حنیف جنجوعہ 1027 ووٹ لے کر دوسرے اور راجہ امتیاز علی ہون 96 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے  جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر سعد بن شفیق 1362 ووٹ لے کر پہلے، معظم احمد طارق 1126 ووٹ لے کر دوسرے اورعید محمد 126 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے فنانس سیکرٹری کی نشست پر رستم نذیر 1270 ووٹ لے کر پہلے اور نور احمد 1256 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے یاد رہے کہ لائبریری سیکریٹری کی نشست پر فائزہ اقبال اور آڈیٹر کی نشست پر حمزہ عباسی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پربلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں عائشہ کھوکھر، نیلوفر رباب، ثوبیہ حسین، اسدرفیق، سبطین رضوی، عبدالحفیظ، کامران علی، جہانگیر مغل اور نایاب آصف شامل ہیں الیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواوں کو ان کے حامیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے نومنتخب صدر اور سیکریٹری نے بار ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کے ساتھ وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔اسلام آبادسے نمائندہ خصوصی کے مطابق پیپلز لائرز فورم کے صدر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر بخاری کے لاء  چیمبر سے منسلک  راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ جو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر بھی ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر منتخب ہوگئے شکیل عباسی پینل کے دیگر عہدیداران حسن شورش عامر شاہ جنید کیانی میڈم تابندہ اور  افشاں ایڈوکیٹس بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں پیپلز لائرز فورم کے صدر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی  سید نیر حسین۔ بخاری نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار اور بنچ کے بہتر تعلقات فوری انصاف کیلئے اہم ہیں جمہوری انداز سے تسلسل سے  بارایسوسی ایشنز  کا انتخابات خوش آئیند ہے نیر بخاری نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران وکلاء  برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔

مزیدخبریں