نہیں جانتا میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی ‘محمد حارث کا شکوہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی پر نگائیں مرکوز ہیں، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے پلئینگ الیون میں جلد جگہ بنائوں گا۔ محمد حارث نے شکوہ کیا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی لیکن کیرئیر میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن