نیوزی لینڈ کے جوش کلارکسن پاکستان کیخلاف میچ سے قبل انجرڈ‘ول ینگ شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر جوش کلارکسن کندھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جوش کلارکسن کو ڈومیسٹک میچ کے دوران انجری ہوئی، انہیں پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کو جوائن کرنا تھا۔جوش کلارکسن کی انجری کے بعد ان کی جگہ ول ینگ کو نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جوآج دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔ کپتان ولیمسن پاکستان کیخلاف آخری 2 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن