نواب ٹائون :مبینہ پولیس مقابلہ ‘2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور(نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ناکے پر روکنے پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نیپولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔اس دوران دو ڈاکوزخمی ہوگئے۔پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتارکر کے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ڈاکوؤں کی شناخت سجاد اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان ڈکیتی،اغواء برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان نے ایک روز قبل اسلحہ کے زور پر شہری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ بھی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...