2023 ء : ناکوں پر 142715وہیکلز‘1642480افراد کی چیکنگ

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں قانون کی رٹ قائم کرنے اور قیام امن کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ جاری ہے۔2023 ء میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ناکہ جات پر 142715وہیکلز،90261موٹر سائیکلزاور1642480اشخاص کو چیک کیا گیا۔  ناکوں پر دوران چیکنگ 4812اشخاص کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی،15601 گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ47 گاڑیوں سے بلو لائٹس ہٹائی گئیں۔ چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ کے82 مقدمات درج،ملزمان سے 66 پستول،11رائفلیں،03پمپ ایکشن برآمد کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن