یوتھ پارلیمنٹ  پاکستان کا اجلاس 

لاہور(نیوز رپورٹر) یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کا 18واں اجلاس ہوا۔ لاہور میں یہ دوسرا اجلاس بلایا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت  بلتستان اور سمندر پار پاکستانیوں کے علاوہ تقریباً 300 متبادل دیگر اراکین کے ساتھ پاکستان کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 300 پرائمری ممبران نے شرکت کی۔ TikTok کے شراکت دار 18 ویں یوتھ پارلیمنٹ کے ذریعہ پاکستان میں اب تک کی یہ نوجوانوں کی سب سے وسیع اور متنوع نمائندگی ہے۔ بلال محبوب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ تعاون نہ صرف یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے تجربے کو تقویت بخشتا ہے بلکہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوانوں کے ساتھ جڑنے کیلئے ایک اہم کڑی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔احمد بلال محبوب نے نوجوان رہنماؤں کو بااختیار بنانے، انہیں اہم قومی اور عالمی مباحثوں میں فعال طور پر حصہ لینے کے قابل بنانے میں ان کے کردار پر زور دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...