پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان ملک میں امن، انصاف اور خوشحالی کی ایک روشن ضمانت ہے:نرگس فیض ملک 

Jan 14, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری،سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان ملک میں امن، انصاف اور خوشحالی کی ایک روشن ضمانت ہے۔ ملک میں بدامنی اور مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔ روزگار فراہم کریں گے۔ علاج اور انصاف مفت فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں