پاکستان کو آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا:عبدالمجید شاکر 

جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت) جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پرمسلسل آگ اور بارود برسایا جارہاہے جس سے اسرائیلی جارحیت پوری دنیا پر واضح ہو گئی ہے اور فلسطینی عوام کے صبر و برداشت نے دنیا کو بیدار کر دیا ہے، اسرائیلی مظالم کے باوجود فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے، پاکستان کو آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کا عملی طور پر ساتھ دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن