لاہور ( خصوصی نامہ نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جانکی دیوی ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فری میڈیکل کیمپ میں خواتین طبی معائنہ کروانے کیلئے پہنچیں۔ فری میڈیکل کیمپ ایم ایس جانکی دیوی ہسپتال ڈاکٹر فرح حفیظ کی زیر نگرانی لگایا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں گائنی ٹیسٹ، ڈینٹل چیک اپ، شوگر ٹیسٹ، بون منرل ڈیسنٹی ٹیسٹ کیے گئے۔ فری میڈیکل کیمپ میں فزیوتھراپی کی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں نیوٹریشن کی موجدگی پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔ میڈیکل کیمپ کے موقع پر سیکرٹری پی ایم ای آئی ایف خود بھی جانکی دیوی ہسپتال موجود رہے۔
جانکی دیوی ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ
Jan 14, 2024