طاہررضابخاری، مجاہد شیر دل نے تبرکات گیلری بادشاہی مسجد منصوبے کا جائزہ لیا

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل نے تبرکات گیلری بادشاہی مسجد منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم الثاقب نے پراجیکٹ کی بابت انہیں بر یفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی معیار کی حامل نئی تبرکات گیلری کی تعمیر و تشکیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق تبرکات گیلری مسجد کے جنوبی سمیت کے برآمدوں میں قائم کی جارہی ہے۔جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب بہت جلد افتتاح کریں گے جس میں محکمہ اوقاف بطور سپانسرنگ ایجنسی، اس پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کر رہی ہے جبکہ والڈ سٹی آف لاہور اٹھارٹی اس کی ’’ایگزیکیوٹنگ ایجنسی‘‘ ہے۔’’ سکیورٹی پریزرویشن اینڈاَپ کِیپ آف ہولی ریلکس بادشاہی مسجد ‘‘ کے نام سے 68.60 ملین مالیت کی اس سکیم اور پراجیکٹ کے سکوپ آف ورک میں کنزرویشن، الیکٹریکل ورک، ایڈوانسڈفائر الارم سسٹم، ٹرائی پاڈ ٹرانسٹائل، برگلرکلیم سسٹم اور ایئر کنڈیشننگ سمیت انٹرنیشنل سٹینڈرڈزکے حامل و دیگر جدیدترین سسٹم شامل ہیں۔ یہ پراجیکٹ مورخہ31 جنوری2024ء تک مکمل، جبکہ بادشاہی مسجد کی کنزرویشن اینڈ ریسٹوریشن کا کام مبلغ 350ملین سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن