لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے ملکی ترقی و خوشحال کیلئے قلیل المدت اور طویل المدت منصوبوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ہماری قیادت کا یہ وعدہ ہے کہ پینے کے صاف پانی، معیاری تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمر جنسی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کریں گے۔ کسانوں کیلئے وئیر ہاؤسز، زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے، معیاری کھاد اور بیج کی فراہمی، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی سنٹرز کے قیام کیلئے بلا تاخیر کوششوں کا آغاز کیا جائے گا۔ایم تھری کیساتھ انڈسٹریل زون کا منصوبہ بڑا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔
پیپلز پارٹی نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قلیل ، طویل المدت منصوبوں کی منصوبہ بندی کر لی:فائزہ ملک
Jan 14, 2024