لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت خرافات میں کھوچکی ہے۔ قرآن وحدیث کی دعوت کو نظراندازکیاجارہا ہے۔علماء اصلاح امت پرخصوصی توجہ دیں۔دین سے دوری نے معاشرتی رحجان تک کوبدل کررکھ دیا۔ امت اپنے اصلی اورحقیقی مشن سے بے خبرہوچکی ہے۔نوجوان نسل کی دین سے دوری انتہائی قابل تشویش ہے۔اساتذہ،علماء،وکلاء،واعظین اورخطباء سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں اورمعاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے والوں کونئی نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پربھی توجہ دینی چاہیے۔
امت خرافات میں کھوچکی،اصلاح پرتوجہ دی جائے:میاں جمیل
Jan 14, 2024