لاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی لاہور کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جمع کیے گے 26لاکھ روپے پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان نے گزشتہ روز جمع کروا دئیے ہیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر میاں محمد ایوب،فہیم ٹھاکر، راجہ امتیاز اور سجاد احمد بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ اشرف خان کا کہنا تھا کہ یہ پیسے پارٹی کی امانت تھی،جس کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا ہے۔