این اے 129 شیرا کوٹ میں ملی رکشہ یونین کے پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری و امیدوار قومی اسمبلی این اے 129 انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ہے۔ ان کے اوپر لاگو تمام ناجائز ٹیکسز ختم کرے گی اور ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کی روک تھام میں مرکزی مسلم لیگ بھرپور کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے علاقہ شیرا کوٹ  میں ملی رکشہ یونین کے پوائنٹ کا افتتاح کے موقع پر رکشہ ڈرائیورز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد، سلمان رفاقت صدر پی پی 172 ، حافظ نوید جنرل سیکرٹری پی پی 172 نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملی رکشہ یونین کے صدر رانا شمشاد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بھر کے رکشہ ڈرائیوروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں اور اپنے حق کیلئے ایک آواز بنے۔ ملی رکشہ یونین رکشہ ڈرائیورز کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...