دوسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف

 نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں کیوی اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔فن ایلن نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔کیوی بلے باز ڈیرل مچل 17 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ مارک چیپمین کو 4 رنز پر عباس آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی، کیویز کا پانچواں نقصان گلین فلپس کی صورت میں ہوا، فلپس 9 گیندوں پر 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بلے باز ایڈم مائلن کو بھی بغیر کھاتہ کھولے حارث رؤف نے چلتا کیا۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...