بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے BULEDA میں سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثرانداز میں نشانہ بنایا ۔ تاہم اس کارروائی کے دوران پانچ فوجی جوان ، سپاہی ٹیپو رزاق ، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اﷲ ، لانس نائیک طارق علی اورسپاہی محمد طارق خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ علاقے میں ممکنہ طورپرموجود دہشت گردوں کا صفایا کرے کیلئے کارروارئی جاری ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ان قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔