پنجاب اسمبلی کی میڈیا سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کو صحافی تنظیموں نے مسترد کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ اوراحتجاج جاری رکھنے کا اعلان ۔

Jul 14, 2010 | 13:54

سفیر یاؤ جنگ
لاہورپریس کلب میں پنجاب اسمبلی کی نئی قرارداد پربحث کے لئے فیڈرل یوینین آف جرنلسٹس،پنجاب یونین آف جرنلسٹس اورلاہورپریس کلب کے علاوہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سےقبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر صحافی تنظیموں نے اسمبلی احاطے میں احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔ صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف بھی قرارداد پر افسوس کا اظہار اور اس کی مذمت کرچکے ہیں، پھربھی میڈیا مخالف قرارداد واپس نہ لینے سے لگتا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی اپنی پارٹی قیادت کے قابومیں نہیں۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ قرارداد کی واپسی تک وہ ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
مزیدخبریں