پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

یہ بات سيد يوسف رضا گيلانی نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات سے معاملات بہتر ہوں گے اورجمود کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع ہونا دونوں ممالک کے مفاد ميں ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن