باراوربنچ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے مل کرکام کی ضرورت ہے، غیرضروری ہڑتالوں اورمظاہروں سے اجتناب کیا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے یہ بات ایبٹ آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی مشکل کام ہے تاہم بار اور بنچ کے تعاون سے یہ ممکن ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بار کے تعاون سےعدلیہ نے ایک سال میں اکتیس لاکھ ریکارڈ کیس نمٹائے۔ اس موقع پرایبٹ آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایبٹ آباد بارکے دورے کی دعوت بھی دی،جو انہوں نے قبول کرلی۔

ای پیپر دی نیشن