آسٹریلیا اورپاکستان کے درمیان کھیلے جانےوالےپہلےٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پہلی اننگزمیں نووکٹوں کے نقصان پردوسوانتیس رنزبنا لئے۔

خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ستراوورزمکمل ہونے کے بعد روک دیا گیا۔ لارڈزمیں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرکینگروزکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی باؤلرزکینگروز پر میچ کے آغازسے ہی چھائے رہے اور آسٹریلیا کے بیٹسمین وقفے وقفے سے آؤٹ ہو کرپویلین لوٹتے رہے۔
آسٹریلیا کو پہلی وکٹ کا نقصان صرف آٹھ رنزکے مجموعی سکورپراٹھانا پڑا جب اوپنر شین واٹسن سولہ گیندوں پر صرف چاررنز بنا کرعامرکی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان رکی پونٹنگ بھی زیادہ دیر کریز پرنہ ٹھہرسکے اور چھبیس رنز بنا کر عامرکی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔
دووکٹوں کے نقصان کے بعد اوپنر سائمن کیٹچ اورمائیکل کلارک نے ٹیم کو سہارا دیا اورتیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو بیس رنز کا اضافہ کیا۔ مائیکل کلارک سینتالیس رنز بنا کر محمد آصف کا شکار بنے۔ محمد آصف نے اپنے اگلے ہی اوور میں اوپننگ بیٹسمین سائمن کیٹچ کو اسی رنز پر کیچ آؤٹ کرا کر پویلین کی راہ دکھائی اور نئے بیٹسمین نارتھ کو بولڈ کر کے میچ پرقومی ٹیم کی گرفت کو مضبوط کر دیا۔
اس کے بعد کوئی بھی آسٹریلوی بیٹسمین پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔ ٹم پین سات، اسمتھ ایک، مچل جوہسن تین ہلفن ہاس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مائیک ہسی انتالیس جبکہ بالنجربغیرکوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامراورمحمد آصف نے تین تین، دنیش کنیریا نے دواورعمرگل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن